انتخابی بل 2017 کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن کی نئے قانون کے مطابق تیاریاں شروع

 
0
281

اسلام آباد،اکتوبر18(ٹی این ایس): انتخابی بل 2017 کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن نے نئے قانون کے مطابق تیاریاں شروع کرتے ہوئےاگلے ماہ سے پولنگ اسٹاف کی ٹریننگ کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ٹریننگ اسٹاف کی اس تربیت کا عمل مرحلہ وار شروع کیا جائے گا

پہلے مرحلے میں 100 خواتین  اور اس کے بعد محکمہ تعلیم سے وابستہ ڈویژن کی سطح پر ماسٹرز ٹرینرز کو تربیت دی گی،ان کی تعداد 2800 ہو گی۔

ماسٹر ٹریننگ کا عمل مکمل کر کے انتخابی عملے کو ٹریننگ دیں گے۔ یہ امر قابلِذکر ہےکہ انتخابی عملے کی تعداد 6 لاکھ باسٹھ ہزار ہے