رانا محمد قاسم نون نے استعفیٰ دینے  کے باوجود  قائمہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت  کی  

 
0
385

استعفیٰ آج (منگل کو)موصول ہوا ہے  جبکہ استعفیٰ پر تاریخ 9اپریل2018کی درج ہے‏، موصوف نےکس حیثیت سے قائمہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی: ترجمان قومی اسمبلی

‏اسلام آباد، اپریل 17(ٹی این ایس ): رانا محمد قاسم نون نے استعفیٰ دینے  کے باوجود  قائمہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت  کی   جس پر ‏ترجمان قومی اسمبلی نے اعتراض جتلاتے ہوئے اجلاس کی صدارت کوغیرقانونی قراردے دیا۔

‎‏ ترجمان قومی اسمبلی  نے کہا ہے کہ رکن قومی اسمبلی کااستعفیٰ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کوموصول ہوگیا ہے ‏استعفیٰ آج (منگل کو)موصول ہوا ہے  جبکہ استعفیٰ پر تاریخ 9اپریل2018کی درج ہے‏سو اس اعتبار سے موصوف نےکس حیثیت سے قائمہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی؟

رانا محمد قاسم نون کی طرف سے تاہم اسکی وضاحت تاحال نہیں آئی ہے۔