FG کالج فار بوائز ایچ نائن کے طلباء،اساتذہ کا کالج کی زمین پر ناجائز قبضہ اور کالج میں منشیات کی فروخت کے خلاف احتجاج

 
0
725

اسلام آباد، اپریل 17(ٹی این ایس ): فیڈرل گورنمنٹ کالج فار بوائز ایچ نائن کے طلباء اور اساتذہ نے کالج کی زمین پر ناجائز قابضین اور کالج میں منشیات کی فروخت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے نے پہلے کالج کے اندر بنی دکانیں لیز پر دیدیں اور اب اسکی معیاد ختم ہونے کے بعد بھی یہ دکانیں خالی نہیں کروائی جا رہیں۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ کالج میں نئی کلاسز کا آغاز ہونے جا رہا ہے اگر یہ جگہ قابضین سے خالی نہ کروائی گئی تو ایسا ہونا ممکن نہیں ہو گا۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مرکزی آفس کے ساتھ واقع ایچ نائن کالج کی زمین پر قبضہ اور یہاں منشیات کی خریدوفروخت انتہائی تشویشناک امر ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں اتنے بڑے پیمانے پر احتجاج متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔