چینی کمپنی ایم سی سی انٹرنیشنل ان کارپوریشن لمیٹڈ کی پاکستان سٹیل ملز کی استعداد کار میں بہتری کی پیشکش

 
0
623

اسلام آباد مئی 30 (ٹی این ایس): چین کی کمپنی ایم سی سی انٹرنیشنل ان کارپوریشن لمیٹڈ نے پاکستان سٹیل ملز کی بحالی، اسے آپریشنل بنانے اور سرکاری اور نجی شعبے کی شراکت داری کی بنیاد پر پاکستان سٹیل ملز کی استعداد کار میں بہتری کی پیشکش کی ہے۔ یہاں جاری بیان کے مطابق یہ پیشکش چینی وفد نے جمعرات کو یہاں وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات میں کی۔
وفد نے ایم سی سی انٹرنیشنل ان کارپوریشن لمیٹڈ کے نائب صدر وانگ ژو کی قیادت میں مشیر خزانہ سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے چینی وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے امکانات اور مواقع کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ملک میں تجارت اور کاروبار کو آسان بنانے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں۔ وفد نے پاکستان میں سٹیل کی صنعت میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد نے پاکستان سٹیل ملز کی بحالی، اسے آپریشنل بنانے اور سرکاری اور نجی شعبے کی شراکت داری کی بنیاد پر پاکستان سٹیل ملز کی استعداد کار میں بہتری کی پیشکش بھی کی۔