اسلام آباد ایک پٹواری کو تین موضع جات 9 حلقے عنایت عوام رل گئے ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں اہل علاقہ کی دہائی

 
0
979

اسلام آباد اگست 24 (ٹی این ایس) اسلام آباد ایک پٹواری کو تین موضع جات 9 حلقے عنایت عوام رل گئے ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں اہل علاقہ کی دہائی پٹوار خانوں کا ریکارڈ پرائیویٹ منشیوں کے حوالے مالکان کو ریکارڈ چیک کرنے سے پہلے نجی سوسائٹی سے لکھوا کر لانا پڑے گا پٹواری کا حکم ھے پرائیویٹ منشیوں کا سائلین کو مشورہ ( زرائع) عوام اپنی جدی زمین کا ریکارڈ لینے کے لئے منشیوں کے رحم و کرم پر تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایک ھی پٹواری کو تین موضع جات 9 حلقوں پر تعینات کر دیا گیا مزکورہ پٹواری کا نام سجاد بتایا گیا ھے جس کے پاس ایک وقت میں موضع پاہگ ۔ حلقہ ہمک کورال گاندھیاں ۔ موضع کرپا جس میں حلقہ جھنگ سیداں دہروالہ پیجا شامل ہیں جبکہ موضع ترلائی خورد جس میں بھی تین حلقے چھپر میر خنال غوری ٹاؤن تمام فیز اور سوہدراں شامل ہیں کا چارج ھے مزکورہ پٹواری نے پرائیوٹ منشی بھرتی کر رکھے ہیں جن کے پاس مالکان کی جدی زمینوں کا ریکارڈ موجود ہوتا ھے جو سارا دن سائلین کو خوار کرتے ہیں زرائع کے مطابق مزکورہ منشی سائلین کا ریکارڈ چیک کرنے کے لئے ان کو پرائیوٹ نجی سوسائٹی سے چٹ لکھوا کر لانے کا مشورہ دیتے ہیں سائلین کے پوچھنے پر جواب دیا جاتا ھے پٹواری کا حکم ھے جس پر سائلین نے پٹواری سے وجہ پوچھی مگر پٹواری کی طرف سے کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملتا جس پر عوام سوچنے پر مجبور ھے کہ پٹواری موصوف نجی ھاؤسنگ سوسائٹی کے ملازم ہیں یا سرکاری ملازم ہیں زرائع نے یہ بھی بتایا کہ اسلام آباد میں کافی پٹواری فارغ بیٹھے ہیں مگر مزکورہ پٹواری کو ایک وقت میں تین موضع جات کا چارج ملنا خاص عنایت ھے سائلین نے خواری تنگ آکر اسلام آباد ڈی سی آفس کے باہر احتجاج کرنے کا سوچ بچار شروع کر دی ھے جس میں مزکورہ پٹواری کو ایک وقت میں ایک موضع دینے کے ساتھ باقی موضعوں پر دیگر پٹواری تعینات کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا ۔ نوٹ خبر کا مؤقف لینے کے لئے ڈپٹی کمیشنر اسلام آباد سے ان کے موبائل نمبر پر رابطہ کیا گیا مگر مصروفیت کی وجہ سے نمبر اٹینڈ نہیں کیا گیا جبکہ ان کے آفس سے پی ٹی سی ایل نمبر سےفون کر کے بتایا گیا کہ صاحب کورٹ میں مصروف ہیں فون کرنے کی وجہ پوچھنے پر ان کے پی اے کو خبر کے متعلق اگاہ کر دیا گیا تھا