(ملک عمران خان اعوان)
اسلام آباد (ٹی این ایس) اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن۔
8 کاروائیوں میں 11 ملزمان گرفتار ۔
کاروائیوں میں 25 کروڑ 61 لاکھ سے زائد مالیت کی 311.95 کلو گرام منشیات برآمد۔
تعلیمی اداروں میں کاروائیاں
لالہ زار راولپنڈی میں کالج کے قریب 2 ملزمان کے قبضے سے 550 گرام چرس برآمد۔
جی ٹی روڈ راولپنڈی کے قریب ہسپتال کے قریب کار سے 300 گرام ویڈ برآمد، ملزم گرفتار۔
گرفتار ملزم کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف۔
دیگر کاروائیاں۔
کراچی ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر کے 2 ٹرالی بیگز میں چھپائی گئی 150000 عدد نشہ آور گولیاں برآمد۔
اختر آباد ہزارگنجی کوئٹہ میں چھپائی گئی 120 کلو ہیروئن اور 120 کلو کرسٹل برآمد۔
یارو چوک چمن کے قریب مسافر بس میں سوار دو ملزمان سے مجموعی طور پر 19.2 کلو گرام چرس برآمد۔
جھنگ میں احمد پور سیال کے قریب دو ملزمان سے 4.8 کلو افیون، 2.4 کلو چرس اور 9.5 کلو ہیروئن برآمد۔
شمالی بائی پاس کراچی کے قریب سبزیوں سے بھرے ٹرک میں چھپائی گئی 25.2 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار۔
موٹر وے پل رنگ روڈ پشاور کے قریب کار سے 10 کلو ہیروئن برآمد، دو ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے