وفاقی وزیر فواد چودھری خیبر پختونخواہ میں عید کے معاملے پر پھٹ پڑے، وفاقی وزیر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ خیبر پختونخواہ میں عید کا اعلان کرنے والے تمام لوگوں پر جھوٹ کا مقدمہ بننا چاہیے

 
0
1125

اسلام آباد جون 04 (ٹی این ایس): آج صوبہ خیبر پختونخواہ میں صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری طور پر عید منائی جا رہی ہے۔ اس معاملے پر خود تحریک انصاف میں بھی شدید اختلافات دکھائی دیتے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کی رویت ہلال کے حوالے سے کافی دِنوں سے مفتی منیب الرحمن سے لفظی جنگ جاری تھی۔ تاہم اُن کی اپنی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی صوبہ خیبر پختونخواہ میں قائم صوبائی حکومت کی جانب سے 28 روزوں کے بعد عید کے اعلان سے وہ خود بھی پریشان ہو گئے ہیں۔
گزشتہ روز خیبر پختونخواہ میں عید کے سرکاری طور پر اعلان کے بعد فواد چودھری نے مختلف ٹویٹس کے ذریعے اس معاملے پر اپنے اشتعال کا اظہار کرتے ہوئے کہا ۔ ”فکر نہ کریں یہ بات سمجھاتے کہ پرنٹنگ پریس حرام نہیں ہے نہ ہی ٹرین کا سفر اور نہ ہی لاﺅڈ اسپیکر کفر ہیں کوئی دو سو سال لگے۔ یہ موضوع تو ابھی شروع ہوا ہے زیادہ عرصہ نہیں درکار انشاءاللہ“


جبکہ چاند کی رویت کے حوالے سے بھی انہوں نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا ”کوئی اپنا نام چاند رکھ لے تو ہی ممکن ہے آج چاند نظر آنا۔“