سی پی ار راولپنڈی رانا فیصل کی خصوصی ہدایت اور ایس پی صدر رائے مظہر اور ڈی ایس پی صدر سرکل فرحان اسلم کی زیر نگرانی خصوصی کاروائی

 
0
604

راولپنڈی اگست 24 (ٹی این ایس): سی پی ار راولپنڈی رانا فیصل کی خصوصی ہدایت اور ایس پی صدر رائے مظہر اور ڈی ایس پی صدر سرکل فرحان اسلم کی زیر نگرانی جرائم پیشہ عناصر کو پکڑنے کیلئے لگائے جانیوالے تھانہ روات کی حدود میں ناکہ پر پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جن سے 30بور پستول بھی برآمد کر لی ہے جبکہ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے جن کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، ملزمان سے تفتیش کا عمل جار ی ہے جس میں مزید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی رانا فیصل کی چند روز قبل تھانہ روات کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کی نقل وحرکت کو روکنے کیلئے ایس پی صدر رائے مظہر اور ڈی ایس پی صدر سرکل فرحان اسلم کی زیر نگرانی پولیس ناکوںمیں اضافہ کرنے اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گیرہ تنگ کرنے کی ہدایت کی تاہم گزشتہ روز پولیس ناکہ پلمبی سٹاف پر پولیس نے دو موٹرسائیکل سواروں کو مشکوک جان کر روکا جس کے قبضہ سے 30بور پستول بھی برآمد کر لیا جبکہ ملزمان نے مختلف ڈکتیوں کا اعتراف بھی کیا ہے تاہم انکے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا عمل شروع کردی گیا ہے جس میں مزید سسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔