تھانہ روات پولیس کی کاروائی۔ سابقہ دشمنی کی بنیاد پر قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

 
0
768

اسلام آباد اگست 23 (ٹی این ایس): تھانہ روات پولیس کی کاروائی۔ سابقہ دشمنی کی بنیاد پر قتل کرنے والے ملزمان گرفتار۔ ملزمان نے ضیاء محمود پپو کو کچھ عرصہ قبل قتل کیا تھا۔ مقتول ضیاء عرف پپو ہائی کورٹ سے قتل کے مقدمہ میں ضمانت پر رہا ہوا تھا۔ ملزمان نے سابقہ دشمنی کی بنا پر مقتول کے گھر میں گھس کر ضیاء عرف پپو کو قتل کیا تھا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ روات میں مقدمہ نمبر 454 مورخہ 27۔07۔19 بجرم 302/34/452 ت پ درج ہے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو دوران ناکہ بندی گرفتار کیا۔ دونوں ملزمان سے اسلحہ ناجائز بھی برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں بلال عجائب اور عمران عجائب شامل ہیں۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا ملزمان سے مفید طلب انکشافات متوقع ہے۔