پیپلز پارٹی نے عام انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹوں کے لیے درخواستیں طلب کر لیں

 
0
87

اسلام آباد 16 اپریل 2022 (ٹی این ایس): پاکستان پیپلز پارٹی نے آئندہ عام انتخابات کے لیے قومی اسمبلی اور تمام صوبائی اسمبلیوں کے پارٹی ٹکٹوں کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ پارٹی ٹکٹوں کے لیے درخواستیں صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کو بھیجی جائیں۔

ہر درخواست کے ساتھ قومی اسمبلی کے پارٹی ٹکٹ کے لیے 40,000 روپے اور صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ کے لیے 30,000 روپے کا بینک ڈرافٹ ہونا ضروری ہے۔ درخواستیں 30 اپریل تک پارٹی سیکرٹریٹ اسلام آباد یا بلاول ہاوس کراچی پہنچ جائیں۔ یہ بات آج پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے پارٹی فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہی۔