پنجاب اسمبلی میں ارکان کی ہنگامہ آرائی،ڈپٹی اسپیکر پر لوٹوں سے حملہ

 
0
130

لاہور 16 اپریل 2022 (ٹی این ایس): پنجاب اسمبلی میں ارکان کی ہنگامہ آرائی،ڈپٹی اسپیکر پر حملہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی ہوئی ۔حکومتی ارکان اسمبلی نے لوٹے ڈپٹی اسپیکر کی جانب پھینکے ،

دھکے اور تھیٹر بھی مارے گئے۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی زیر صدارت آج ساڑھے 11 بجے شروع ہونا تھا تاہم حکومتی اراکین کے اسمبلی ہال نہ پہنچنے کے باعث اجلاس تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔100 سے زائد اپوزیشن اراکین بینچوں پر موجود ہیں جبکہ اسمبلی اراکین کو ایوان میں بلانے کے لیے گھنٹیاں بجائی جا رہی ہیں۔ کچھ حکومتی خواتین اراکین اسمبلی میں اپنے ساتھ لوٹے بھی لے آئیں اور انہوں نے لوٹے لوٹے کے نعرے لگانا شروع کر دیے جس کے باعث ایوان میں شور شرابہ شروع ہو گیا۔