سرگودھا ٗ تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر ، 8 سالہ بچی جاں بحق ، والد اور بھائی زخمی 

 
0
886

سرگودھا12جون(ٹی این ایس)سرگودھا سلانوالی روڈ پر شاہ نگڈر کے قریب تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتجہ میں 8 سالہ بچی جاں بحق اس کا والد اور بھائی زخمی ہوگئے ۔جن کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس نے کار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق نواحی چک 173 شمالی کا احمد شیر موٹرسائیکل پر بچوں کے ہمراہ جا رہا تھا کہ شاہ نگڈر کے قریب تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس کے نتجہ میں 8 سالہ جنت بی بی جاں بحق اس کا 45 سالہ باپ احمد شیر اور مبین احمد زخمی ہو گیا۔پولیس تھانہ شانگڈر نے کار ڈرائیور کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔