حج بارے جھوٹ بولنے والے قطر کا زوال حیرت کی بات نہیں،اماراتی وزیرخارجہ

 
0
295

ابوظہبی12جون (ٹی این ایس)متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہا ہے کہ حج کے بارے میں جھوٹ اور دروغ گوئی سے کام لینے والے ملک قطر کا اس حد تک زوال کاشکار ہونا کوئی حیرت کی بات نہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق ٹوئٹر پر پوسٹ اپنے ایک بیان میں انور قرقاش نے کہا کہ دوحہ حج جیسی مقدس عبادت کے بارے میں بھی سعودی عرب کے خلاف دروغ گوئی سے کام لیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر کے پاس امارات کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں شکایت کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں۔خیال رہے کہ قطر نے کہا ہے کہ وہ امارات کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بین الاقوامی عدالت انصاف میں اٹھائے گا۔ قطر کے اس بیان کے جواب میں اماراتی وزیر کا کہناتھا کہ جھوٹ اور دروغ گوئی قطر کی پالیسی ہے جو ملک حج جیسے مقدس فریضے کے بارے میں جھوٹ گھڑ سکتا ہے اس کا اس حد تک زوال کا شکار ہونا کوئی حیرت کی بات نہیں۔