بلاول وزیراعظم بنے گا ، پیپلزپارٹی وزارتیں نہیں لے گی، زرداری

 
0
101

اسلام آباد 16 اپریل 2022 (ٹی این ایس): پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ پاکستان پیپلزپارٹی وزارتیں لے رہی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ دوستوں کو موقع دیا جائے۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری پارلیمنٹ ہاوس پہنچے تو صحافی نے سوال کیا آپ نے اپوزیشن کا جو گلدستہ بنایا ہے،

کتنی دیر تک اتحاد چلے گا ، جس پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ اچھی اچھی باتیں کیوں نہیں کرتے ہو۔صحافی نے آصف زرداری سے سوال کیا بلاول بھٹو وزیرخارجہ بنیں گے، جس پر آصف زرداری نے معنی خیز جواب دیتے ہوئے کہابلاول بھٹو پرائم منسٹر بنے گا۔

سابق صدر نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں کہا کہ میرا خیال ہے پیپلزپارٹی وزارتیں نہیں لے رہی، کوشش ہے پیپلزپارٹی وزراتیں نہ لے، چاہتے ہیں وزارتوں سے متعلق دوستوں کو پہلے ایڈجسٹ کریں۔