سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اسلام آباد کے سیکٹرG-7/1 کی کچی آبادی میں آپریشن کر کے 07کمرے،02 باتھ روم،04باونڈری وال، ایک سکریپ سٹور،02شیڈاور ایک سیڑھی کو مسمار کر دیا

 
0
360

اسلام آباد اگست 23 (ٹی این ایس): سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اسلام آباد کے سیکٹرG-7/1 کی کچی آبادی میں آپریشن کر کے 07کمرے،02 باتھ روم،04باونڈری وال، ایک سکریپ سٹور،02شیڈاور ایک سیڑھی کو مسمار کر دیا ہے۔ یہ غیر قانونی تعمیراتG-7/1 کی کچی آبادی میں عوام الناس کے لیے تعمیر کئے جانے والے فٹ پاتھ پر تعمیر کی گئی تھیں جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
اسی طرح کے ایک اور آپریشن میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عملے نے سینٹورس مال کے اردگرد روڈ پر بنای گئی غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو ختم کر دیا۔ آپریشن میں سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں کے علاوہ سی ڈی اے کے دیگر شعبوں نے بھی بھر پور معاونت کی۔