آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کے احکامات پر ضلع بھر میں سرچنگ و کومنگ آپریشنز شروع

 
0
399

اسلام آباد اگست 24 (ٹی این ایس): آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کے احکامات پر ضلع بھر میں سرچنگ و کومنگ آپریشنز شروع۔ سرچنگ و کومنگ آپریشنز کا مقصد محرم الحرام سے قبل ضلع بھر میں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے۔ ضلع بھر میں سرچنگ و کومنگ آپریشنز ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید کی زیر نگرانی کئے جاریے ہیں۔ آج ایس پی رورل کی زیر نگرانی ایس ایچ او کورال معہ ٹیموں نے کورال کے علاقے میں سرچنگ و کومنگ کی۔ سرچنگ وکومنگ کے دوران مشکوک گاڑی کو چیکنگ کے لئے روکا گیا، گاڑی کے ڈروائیور نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر گاڑی بھگا دی، پولیس ٹیم نے انتہائی حکمت عملی سے گاڑی کو روک لیا، تلاشی کے دوران گاڑی کے اندر چار افراد سے دو کلاشنکوفیں اور دو پسٹلز برآمد ہوئے، گرفتار شدہ چاروں ملزمان تھانہ لوہی بھیر کے مختلف مقدمات میں اشہتاری تھے، جبکہ دوران چیکنگ ایک اور شخص سے 30بور پسٹل برآمد ہوا۔ دوران چیکنگ ایک مطلوب ملزم عاصم گلزار کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ کورال میں مقدمات درج کر لئے گئے۔ آئی جی اسلام آباد کی کورال پولیس ٹیموں کو شاباش مزید کہا کہ محرم الحرام کی سکیورٹی کے سلسلہ میں ضلع بھر میں سرچنگ و کومنگ آپریشنز کئے جائیں۔