راولپنڈی(ٹی این ایس) عوام آزمائے ہوئے روایتی سیاستدانوں کو مسترد کرچکے ,عظمت علی مبارک

 
0
75

راولپنڈی کے حلقہ این اے57 سے عوامی لیگ کے نامزد امیدوار عظمت علی مبارک ایڈوکیٹ ھائی کورٹ نےکہا ہےکہ عوام آزمائے ہوئے روایتی سیاستدانوں کو مسترد کرچکے
ہیں راولپنڈی کے عوام مزید سیاسی وعدوں سے بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا گلریز کالونی اور جھنڈا چیچی میں کارنرز میٹنگ سےخطاب میں انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے باشعور ووٹر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن وعدوں اور نعروں کو آزماچکے ہیں راولپنڈی کے ووٹر آٹھ فروری کو نوجوان قیادت کو منتخب کریں تاکہ راولپنڈی میں عوام کے ساٹھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کیا جاسکے عظمت علی مبارک نےکہا کہ آزادانہ منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کےلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک جیسا ماحول مہیا کرنا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے الیکشن کمیشن کا کردار قابل تعریف وناچاہیے تاکہ انتخابات کے بعد سوالات نہ اٹھیں, انہوں نے کہا کہ میڈیا نے ووٹروں کو باشعور کرنے میں مثالی کردار ادا کیا ہے عظمت علی مبارک نےکہا کہ آزادانہ, منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کےلئےالیکشن کمیشن نے تاحال عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ھے مانیٹرنگ ٹیموں کو پرامن انتخابات کیلئے اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی.انہوں نےکہا کہ انتخابات میں حصہ لینے والوں کیلئے ایمرجنسی ھاٹ لائن ناگزیر ہے تاکہ امن و امان کا مسئلہ درپیش نہ ہو انہوں کہا کہ نوجوان قیادت کو عوام پسند کرتی ہے انتخابات میں نوجوانوں کا ووٹ کلیدی کردار ادا کرے گا الیکشن قوانین کی خلاف ورزیوں کا تدارک ضروری ہے