راولپنڈی(ٹی این ایس) آر پی اوسید خرم علی اورسی پی اوسید خالد ہمدانی کا تھانہ سول لائنز اورتھانہ صدر بیرونی کا دورہ،

 
0
106

 آر پی اوسید خرم علی اورسی پی اوسید خالد ہمدانی کا تھانہ سول لائنز اورتھانہ صدر بیرونی کا دورہ، فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ، حوالات اورتھانہ کی عمارت سمیت دیگرامور کا تفصیلی جائزہ لیا،جرائم کی روک تھام آپ کی اولین ذمہ داری ہے، ایس ایچ اوز مربوط حکمت عملی کے تحت گشت کے نظام کو موثر بنائیں، تھانہ میں آنے والے شہریوں کو بہترین سروس ڈیلیوری کی خصوصی ہدایت، شہریوں کو صاف ستھرا اورآرام دے ماحول فراہم کریں،آر پی او سید خرم علی اورسی پی اوسید خالدہمدانی نے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی اورسٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالدہمدانی نے تھانہ سول لائنز اورتھانہ صدر بیرونی کا دورہ کیا، دورے کے دوران فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ، حوالات اورتھانہ کی عمارت سمیت دیگرامور کا تفصیلی جائزہ لیا،آر پی اوسید خرم علی نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ تھانہ میں آنے والے شہریوں کو بہترین سروس ڈیلیوری کو یقینی بنایا جائے،شہریوں کو صاف ستھرا اورآرام دے ماحول فراہم کریں، سی پی اوسید خالد ہمدانی نے کہاکہ جرائم کی روک تھام ہماری اولین ذمہ داری ہے، اشتہاری مجرمان،عدالتی مفرروان اورمنشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے، ایس ایچ اوز مربوط حکمت عملی کے تحت گشت کے نظام کو موثر بنائیں تاکہ جرائم کی بیخ کنی کی جا سکے،شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،آر پی او سید خرم علی اورسی پی اوسید خالدہمدانی نے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا،آر پی او اور سی پی اونے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں مختلف ڈیسکس کی کارکردگی کا جائز ہ لیا اورمتعلقہ سٹاف کو ہدایات دیں۔