لاہور(ٹی این ایس)پرویز الٰہی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر پیر تک فیصلہ کرنے کا حکم

 
0
151

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ اور پی ٹی آئی صدر چودھری پرویز الٰہی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کو پیر تک فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الہیٰ کی درخواست پر سماعت کی۔ قیصرہ الہیٰ کے وکیل عامر سعید راں نے دلائل دیے۔
درخواست میں پرویز الٰہی کی ایڈیالہ جیل منتقلی کو بھی چیلنج کیا گیا۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سابق وزیراعلیٰ کی تمام کیسز میں عدالت سے ضمانت منظور ہوچکی ہے، انھیں رہا کرنے کی بجائے نظر بندی کا حکمنامہ جاری کیا گیا۔
وکیل کے دلائل سننے کے بعد عدالت عالیہ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم غلام سرور کو نظربندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم سوموار کو قیصرہ الہیٰ کی درخواست پر فیصلہ کرے۔
عدالت نے حکم دیا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم 8 اگست کو عملدرآمد رپورٹ پیش کریں