اسلام آباد(ٹی این ایس) اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

 
0
120

14 کاروائیوں میں 241 کلو سے زائد منشیات برآمد، 5 خواتین سمیت 14 ملزمان گرفتار۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر خاتون کے بیگ سے 1 کلو 942 گرام آئس برآمد۔

کراچی کی رہائشی مُلزمہ پرواز نمبر GF-0767 کے ذریعے بحرین کے لئے روانہ ہو رہی تھی۔

ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بذریعہ پرواز نمبر QR-617 قطر جانے والا مسافر خاتون سمیت گرفتار۔

ساہیوال کے رہائشی ملزمان کے بیگ سے 855 گرام آئس برآمد۔

باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ سے 995 گرام آئس برآمد۔

پشاور کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر QR-601 کے ذریعے دوحہ کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔

اسلام آباد میں واقع 26 نمبر چونگی کے قریب ساہیوال کے رہائشی دو ملزمان سے 1 کلو گرام آئس برآمد۔

26 نمبر چونگی کے قریب خاتون کے قبضے سے 500 گرام چرس اور 250 گرام آئس برآمد۔

اورنگی ٹاؤن کراچی میں دو خواتین کے قبضے سے 22 کلو 800 گرام چرس برآمد۔

پتوکی ٹول پلازہ ملتان کے قریب گاڑی سے 9 کلو 600 گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار۔

کامل پور انٹرچینج فیصل آباد کے قریب بس میں سوار ملزم سے 3 کلو ہیروئن اور 1 کلو آئس برآمد۔

چراغ آباد انٹرچینج فیصل آباد کے قریب ٹرک سے 46 کلو 800 گرام چرس برآمد، دو ملزمان گرفتار۔

ڈائیوو بس ٹرمینل اوکاڑہ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 3 کلو 600 گرام چرس برآمد۔

زخہ خیل خیبر میں دو مختلف کاروائیوں کے دوران 19 کلو چرس برآمد۔

پنجگور کے غیر آباد علاقے میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 80 کلو گرام چرس برآمد۔

پسنی روڈ تربت کے علاقے میں چھپائی گئی 50 کلو چرس برآمد۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔