اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یونان سے آنے والا مسافر بے ہوش

 
0
591

راولپنڈی ستمبر 2(ٹی این ایس)اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یونان سے آنے والا مسافر بے ہوش ہو گیا ،زرائع کے مطابق یونان سے آنے والا مسافر محمد احسان نجی ایئرلائین کی پرواز کیو ار 614 کے زریعے براستہ دوہا اسلام آباد پہنچا تھا مسافر ایمیگریشن کاؤنٹر پر پہنچتے ہی بے یوش ہوگیا بعد ازاں طبی امداد کے لئےمسافر کو ایئرپورٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ مسافر زیادہ شراب پینے کے باعث بے ہوش ہوا ہے۔