اسلام آباد(ٹی این ایس) عمران کو زرداری کا تراشہ ہیرااتنا پسند آیا کہ اپنی کرسی اسکے حوالے کر دیا،خواجہ آصف

 
0
70

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وسابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے نئے چئیرمین کے2008-2022تک 14 سال آصف زرداری قائد رہے ۔ 2022 میں پی ٹی آئی آئے ،ایک سال کے اندر عمران خان کو زرداری صاحب کا تراشہ ھیرا اتنا پسند آیا کہ اپنی کرسی اسکے حوالے کر دی اور اپنے پرانے ساتھیوں کو کوڑا کرکٹ کر دیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر خواجہ آصف نے کہا کہ اپنی غیر حاضری میں وہ اپنے پرانے ساتھیوں پہ اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔ جس شخص نے ساری عمر لوگوں کو دھوکے دیےہوں اسکے لئیے دوسروں پہ اعتبار مشکل ھو تا ھے۔ بہر حال پی ٹی آئی کے لیڈروں اور ورکروں کے لئے کوئ شرم کوئی حیا کا مقام ہے۔ یا ڈوب مرنے کا مقام ہے۔