اسلام آباداگست 5(ٹی این ایس) :وزیر اعظم مری سے اسلام آباد پہنچ گئے ۔ بارہ کہو آمد پر وہاں موجود کارکنان کی بڑی تعداد نے میاں محمد نواز شریف کا والہانہ استقبال کیا ۔پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور نعرے بازی کی۔کارکنان کا جوش و خروش دیکھ کر میاں نواز شریف نے گاڑی سے نکل کر ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔ حسین نواز سابق وزیر اعظم کی گاڑی ڈرائیو کر رہے تھے ۔ سابق وزیر اعظم آج اسلام آباد قیام کریں گے جہاں سے وہ کل لاہور کے لیے روانہ ہوں گے۔یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نے عوامی حمایت کے مظاہرے کے لیے اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ ریلی کی صورت میں لاہور آنے کا فیصلہ کیا ہے ۔