سابق وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف اتوار کو بزریعہ موٹر وے لاہور پہنچیں گے

 
0
536

اسلام آباد اگست05.(ٹی این ایس )سابق وزیر اعظم  پاکستان محمد نواز شریف اتوار کو بزریعہ موٹر وے  لاہور پہنچیں گے، مسلم لیگ ن کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نا اہلی کے بعد سابق وزیراعظم محمد نواز شریف پہلی مرتبہ لاہور  جارہے ہیں ،لاہور آمد پر سابق وزیراعظم کی سکیورٹی کے لیے 8 ہزار سے زائد پولیس اہلکار جبکہ 50 ایلیٹ فورس کی ٹیمیں تعینات کی جائیں گی جبکہ سکیورٹی اور سپشل برانچ کے اہلکار بھی روٹ پر تعینات ہونگے ، ریلی کی فضائی نگرانی  بھی کی جائیگی، مسلم لیگ ن کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے،محمد نواز شریف کے آمد پر لاہور میں روٹ کے راستوں پر موبائل فون سروس کو معطل رکھنے بارے بھی غور کیا جا رہا ہے تاہم  آج  ہفتہ کو منعقد ہونے والے اعلی سطح کے اجلاس کے دوران  تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی جائیگی ۔