سندھ ر ینجرز نے ڈاکٹر عاصم کے الزامات کو مسترد اور حقائق کے منافی قرار دیدیا

 
0
735

کراچی اگست 5(ٹی این ایس) : سندھ رینجرز نے ڈاکٹر عاصم کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے سابق مشیر پیٹرولیم کے بیان کو حقائق کے منافی قرار دے دیا ۔ترجمان رینجرز کے مطابق ڈاکٹرعاصم کی جانب سے نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں رینجرز کی تفتیشی ٹیم پرالزام عائد کیا تھا کہ دوران حراست تفتیشی ٹیم انہیں جبری طور پر ادویات استعمال کرنے پر زور دیتی تھی جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ دوران حراست یا عدالتی پیشی کے دوران ڈاکٹر عاصم نے ا س قسم کے بات نہیں کی تھی، ترجمان رینجزر نے واضح کیا کہ ڈاکٹر عاصم اس وقت ضمانت پررہا ہیں اور ان کیخلاف مقدمات زیر سماعت ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کراچی کے صدر ڈاکٹر عاصم نے کئی انکشافات کئے تھے۔ کہ حراست کے دوران مجھے نشہ آور ادویات دے کر میرا بیان لیا گیا ۔