پنچایت کے حکم پر لڑکی سے زیادتی کے مقدمے کی ناقص تفتیش کرنے پر پر ایس ایچ او وومن پولیس اسٹیشن انسپکٹر نمرین منیر کو معطل

 
0
719

ملتان  اگست 5(ٹی این ایس): مظفر آباد کے علاقے راجا پور میں پنچایت کے حکم پر لڑکی سے زیادتی کے مقدمے کی ناقص تفتیش کرنے پر پر ایس ایچ او وومن پولیس اسٹیشن انسپکٹر نمرین منیر کو معطل کردیا گیا جبکہ ایس ایچ او گلگشت سب انسپکٹر ناظمہ مشتاق کو ایس ایچ او ویمن پولیس اسٹیشن تعینات کردیا گیا ہے۔مظفر آباد کے علاقے راجا پور میں چند روز قبل پنچایت کے ظالمانہ فیصلے کے بعدسترہ سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔

دوسری جانب مقدمے کی ناقص تفتیش پر ایس ایچ او وومن پولیس اسٹیشن انسپکٹر نمرین منیر کو معطل کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ ایس ایچ او گلگشت سب انسپکٹر ناظمہ مشتاق کو ایس ایچ او وومن پولیس اسٹیشن تعنیات کردیا گیا ہے جبکہ سب انسپکٹر غلام مصطفی کو ایس ایچ او کا عارضی چارج سونپ دیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق انسپکٹر نمرین منیر کے خلاف محکمانہ کارروائی کا بھی امکان ہے۔واضح رہے کہ ملتان کے نواحی علاقے راجا پور میں پنچایت کے حکم پر 17 سالہ لڑکی کو زیادتی کانشانہ بنایا گیا ہے۔ متاثرہ لڑکی کے بھائی نے 12 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس پر پنچایت نے زیادتی کرنے والے ملزم سے بدلہ لینے کے لیے اس کی بہن کی آبروریزی کرنے کا حکم دیا۔