نیب نے 34کروڑ روپے کے فراڈ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا

 
0
19255
ملتان جنوری 11(ٹی این ایس) نیب نے 34کروڑ روپے کے فراڈ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا‘ ملزمان نے شہریوں کو ایل پی جی گیس کی ڈیلر شپ کا جھانسہ دیکر رقم اکٹھی کی۔ جمعرات کو ترجمان نیب کے مطابق چونتیس کروڑ روپے کے فراڈ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان نے شہریوں کو ایل پی جی گیس کی ڈیلر شپ کا جھانسا دیکر رقم اکٹھی کی ملزمان نے 54 شہریوں سے رقم ہتھیائی۔