ملتان ستمبر 13 (ٹی این ایس): نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے وزارت مواصلات کی ہدایت پر آج لائٹ ٹریفک کے لئے موٹر وے کھولنے کی پریس ریلیز جاری کی تھی۔ موٹروے کے افتتاح کے لئے اسلام آباد سے رحیم یار خان آنے والے آئی جی موٹر وے اے ڈی خواجہ این او سی نہ ملنے پر بغیر افتتاح کئے واپس چلے گئے۔ موٹر وے ایم 5 ملتان تا سکھر کے افتتاح کے لئے نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا، جس میں ابھی کچھ وقت لگ سکتا ہے۔