عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل 48گھنٹوں میں دائر کر دی جائے گی، حنیف عباسی

 
0
341

اسلام آباد 11 جنوری(ٹی این ایس) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے‘ 48گھنٹوں میں ریویو پٹیشن دائر کر دی جائے گی ۔جمعرات کو اے پی پی سے گفتگو کر تے ہوئے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ قوم عمران خان کو صادق و امین نہیں سمجھتی‘جب تک عمران خان اپنی بیٹی کو گلے سے نہیں لگاتے تب تک وہ صادق و امین نہیں ہوسکتے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پر فارن فنڈنگ کا حصول ثابت ہونا‘جوئے کے ذریعے پیسے کمانا ‘ ایک کنال کے گھر کا خرچہ برداشت نہ کرنے والے شخص کا 430کنال کی جگہ پر رہنے کا کیا مطلب ہے ۔انہوں نے کہا کہ دوست بھائیوں کا درجہ رکھتے ہیں اور جو شخص اپنے ہی دوست کے گھر بری نظر سے جائے اسے ہمارا معاشرہ کیا نام دے گا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف ریویو پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا بہت جلد سپر یم اورکورٹ میں ریویو پٹیشن دائر کر دی جائے گی ۔