زینب کا زیادتی کے بعد قتل انسانیت کی تزلیل ہے ،شہزاد رائے

 
0
424

لاہور جنوری 11(ٹی این ایس): معروف گلوکار شہزاد رائے نے زینب قتل کیس میں اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے قصور میں انتہائی دالخراش واقعہ پیش آیا،زینب کے ساتھ زیادتی اصل میں انسانیت کی تزلیل ہے زینب تو دنیا سے چلی گئی مگر ہمیں باقی بچوں کے لئے سوچنا ہو گا ۔انہوں نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ زینب قتل کیس میں ملزمان کو جلد سے جلد پکڑ کر سخت سے سخت سزا دینی چاہے اس ملک میں ہر پانچوایں بچے کو جسمانی ہراساں کیا جا رہا ہے ،ایسے مقدمات سے بچنے کے لئے اسکول میں بچوں کو اگاہی دینا لازمی ہے کیونکہ پورے پاکستان میں مستقبل کی زینب کو بچانے کے لئے کام ہونے چاہے ۔بچوں سے زیادتی میں 90فیصد لوگ اس کے اپنے قریبی ہوتے ہیں اور15 فیصد ایسے لوگ ہوتے ہیں جو انجان ہوتے ہیں جو بچوں سے زیادتی کرتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ جب سرکار ی اسکولوں میں ان درندوں سے بچنے کے لئے تربیت دی جانے لگی تو اعتراض کیا جانے لگا اور بچوں سے زیادتی اور بچوں کو سزا دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہے،اکثر ایسے مقدمات میں تھانے تک رپورٹ نہیں دی جاتی حالانکہ ملک میں ایسے ظلم کرنے والوں کے لئے قانون موجود ہے ۔