زینب کو قتل کرنے والا ملزم پکڑا گیا ، احمد رضا قصوری کا دعوی

 
0
362
لاہور جنوری 11(ٹی این ایس): زینب کے ساتھ زیادتی کرنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا ہے ویڈیو میں دکھائے جانے والا شخص اس کا قریبی رشتے دار ہے ۔تفصیلات کے مطابق احمد رضا قصوری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کا قصور کی حالت پر سوموٹو لینے کے لئے شکریہ ادا کرنے گیا توانہوں نے بتایا کہ زینب کو قتل کرنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا جو اس کا قریبی رشتے دار ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے نام تو نہیں معلوم لیکن چیف جسٹس کی جانب سے یہی کہا گیا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے آپ پریشان نہ ہوں۔