سابق وزیر اعظم میاں محمد نوا زشریف سے جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی ملاقات

 
0
439

اسلام آباد اگست 5(ٹی این ایس)سابق وزیر اعظم میاں محمد نوا زشریف سے جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور کابینہ کے امور پر بات چیت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پنجاب ہاﺅس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور کابینہ کے امور پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر کابینہ ارکان اور دیگر پارٹی رہنما بھی پنجاب ہاﺅس میں موجود تھے۔