لاہور میں ینگ ایسوسی ایشن کی ہڑتال پانچویں روز بھی جاری ۔

 
0
338

لاہور5اگست(ٹی این ایس) محکمہ صحت پنجاب کے کریک ڈاون کے باوجود لاہور میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال پانچویں روز بھی جاری ہے ۔گزشتہ روز صوبائی محکمہ صحت نے ہڑتالی ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے 8 ینگ ڈاکٹرز کو فارغ کیا جب کہ سرکاری اسپتالوں کی انتظامیہ کو بھی ہڑتالی اور غیر حاضری ڈاکٹروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ صحت کے ایکشن کے باوجودہفتہ کولاہور سمیت پنجاب کے دیگرشہروں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے جس کے باعث مریض شدید پریشانی کا شکار رہیں۔لاہور کے جناح اسپتال میں مریض کا علاج نہ ہونے کے خلاف لواحقین نے احتجاج بھی کیا جب کہ مریض کے لواحقین کی ڈاکٹروں اور اسپتال کے عملے سے تلخ کلامی ہوئی۔مریض کے لواحقین نے ڈاکٹروں ک رویئے کے خلاف پولیس کو اطلاع دی۔
لاہور میں ینگ ایسوسی ایشن کی ہڑتال پانچویں روز بھی جاری ۔
لاہور5اگست(ٹی این ایس) محکمہ صحت پنجاب کے کریک ڈاون کے باوجود لاہور میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال پانچویں روز بھی جاری ہے ۔گزشتہ روز صوبائی محکمہ صحت نے ہڑتالی ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے 8 ینگ ڈاکٹرز کو فارغ کیا جب کہ سرکاری اسپتالوں کی انتظامیہ کو بھی ہڑتالی اور غیر حاضری ڈاکٹروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ صحت کے ایکشن کے باوجودہفتہ کولاہور سمیت پنجاب کے دیگرشہروں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے جس کے باعث مریض شدید پریشانی کا شکار رہیں۔لاہور کے جناح اسپتال میں مریض کا علاج نہ ہونے کے خلاف لواحقین نے احتجاج بھی کیا جب کہ مریض کے لواحقین کی ڈاکٹروں اور اسپتال کے عملے سے تلخ کلامی ہوئی۔مریض کے لواحقین نے ڈاکٹروں کے رویئے کے خلاف پولیس کو اطلاع دی۔