اسلام آباد
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ لاہور مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء کے وفد کا سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد کا دورہ۔
وفد نے آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی سے ملاقات کی۔ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے وفد کو اسلام آباد پولیس کی کارکردگی اور شہریوں کی سہولت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریف کیا،جبکہ ایس پی ہیڈکوارٹرز کو وفد کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا تاکہ وفد کو اسلام آباد پولیس کے دورے کے دوران تمام تر معاملات میں ہر کسی قسم کی سہولت مہیا کی جاسکے۔
سینئر پولیس افسران نے وفد کے شرکاءکو اسلام آباد پولیس کے تمام ڈویژن میں جاری مختلف ترقیاتی، تربیتی اور انتظامی پروگراموں کے حوالے سے بریفنگ دی اور طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں بھی مکمل آگاہ کیا۔
















