راولپنڈی(ٹی این ایس) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے پولیس غازیوں کی ویلفیئر کا سلسلہ جاری

 
0
112

راولپنڈی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے پولیس غازیوں کی ویلفیئر کا سلسلہ جاری،

ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر نے ڈاکوؤں، منشیات فروشوں، شرپسند عناصر سے مقابلوں میں زخمی ہونے والے پولیس غازیوں میں 12 لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کیے،

غازی پولیس افسران ہمارا فخرہیں، آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق ان کی ویلفیئر کے لیے تمام تر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں،ایس ایس پی آپریشنز

شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے دوران زخمی ہونے والے غازی افسران و اہلکار محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں،ایس ایس پی آپریشنز

شہداء فیملیز اور غازی پولیس افسران کی ویلفیئراولین ترجیح ہے، ہم ہر موقع پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر