ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری

 
0
172

لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات بوندا باندی سے موسم سرد ہونے لگا ہے۔

ملتان، بہاولپور، چیچہ وطنی، سرگودھا، گجرات، مری، دیربالا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے۔

دوسری جانب سوات، مالم جبہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی، غذر سمیت بالائی علاقوں میں بھی برفباری کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔