ایس ایچ او تھانہ غازی کی گاؤں جموں میں کھلی کچہری کا انعقاد

 
0
129

ہری پور 01 فروری 2022 (ٹی این ایس): ڈی پی او ہری پور لیفٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب احمد عباسی کی ہدایت پر پولیس اور عوام کے درمیان باہمی روابط کو فروغ دینے اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے ہری پولیس کی جانب سے تھانہ غازی کے گاؤں جموں میں کھلی کچہری کا انعقاد۔ کھلی کچہری میں ایس ایچ او تھانہ غازی امتیاز خان کے علاوہ اہل علاقہ نے کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری کے دوران اہل علاقہ کی جانب سے مختلف مسائل اور تجاویز سے ایس ایچ او تھانہ غازی کو آگاہ کرنے کے ساتھ اپنے ممکنہ تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ غازی نے علاقے کی عوام کو جرائم کے خاتمے اور پر امن ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ مزید ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ عوامی تعاون کی بدولت ہم اپنے علاقائی امن کو برقرار رکھتے ہوئے منشیات فروشی اور دیگر اخلاقی جرائم کے خاتمے کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ ہوائی فائرنگ سے خود بھی اجتناب کریں اور دوسرے لوگوں کو بھی اس کی روک تھام کے لئے اقدامات کریں۔ تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار حادثہ رونما نہ ہو۔ اپنے علاقہ میں مشکوک افراد اور جرائم پیشہ عناصر پر کہڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں بروقت تھانہ کو مطلع کریں۔ علاقہ کے مشران اور نمائندگان چھوٹے نوعیت کے معاملات کو علاقہ کی سطح پر حل کریں۔ اپنے غیر رجسٹریشن موٹرسائیکل کی ایکسائز آفس سے رجسٹریشن کرواکر ان کے ساتھ نمبر آویزاں کریں۔ کسی بھی مسئلے یا پریشانی کی صورت میں آپ بلاججھک اپنے تھانے میں یا کسی بھی آفیسر کے دفاتر میں آکر اپنے مسائل سے آگاہ کرسکتے ہیں. پرامن اور جرائم سے پاک معاشرے کے زریعے ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر بنایا جا سکتا ہے۔