کراچی 01 فروری 2022 (ٹی این ایس): مرکزی ناظم اعلی جماعت اہلسنت پاکستان امیر جماعت الصالحین پاکستان صاحبزادہ الحاج پیر محمد خالد سلطان القادری نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ کی ہمشیرہ کے انتقال پر دعا مغفرت اور تعزیت کی جبکہ اس موقعے پر بزرگ سائنسدان ڈاکٹر عبدالنبی بلوچ اور دیگر رہنما موجود تھے۔ جبکہ بعد میں پیر محمد خالد سلطان القادری نے پاکستان پیپلز پارٹی اسپورٹس ونگ کے صوبائی سینئر نائب صدر اور خادم دربار عالیہ بلاوڑہ شریف بلوچستان ایڈوکیٹ سید شہباز سعید کے چھوٹے بھائی سید کاشف سعید کے انتقال پر دعا مغفرت اور تعزیت کی ۔