اسلام آباد (ٹی این ایس)اسلام آباد کی سیاست میں ہلچل،استحکام پاکستان پارٹی نے راجہ خرم نوازکے بجائے سنیٹرظفر علی شاہ کے بیٹے کو ٹکٹ دیدیا

 
0
55

استحکام پاکستان پارٹی نے راجہ خرم کے بجائے سنیٹر ظفر علی شاہ کے بیٹے کو ٹکٹ دیدیا۔عام انتخابات کے لئے ٹکٹس جمع کرانے کا آخری دن، استحکام پاکستان پارٹی وفاقی دارالحکومت سے بڑا امیدوار سامنے لے آئی ۔استحکام پاکستان پارٹی نے اسلام آباد کے اہم سیاسی گھرانے سے امیدوار میدان میں اتاردیا ۔استحکام پاکستان پارٹی نے حلقہ این اے 48 سے سید حسن ظفر کو ٹکٹ جاری کردیا ۔سید حسن ظفر نے اسلام آ باد حلقہ این اے 48 سے استحکام پاکستان پارٹی کا ٹکٹ جمع کرادیا۔سید حسن ظفر ،سابق ایم این اے و سینیٹر سید ظفر علی شاہ کے صاحبزادے،اور ہائی کورٹ کے وکیل ہیں ۔حلقہ این اے 48 اسلام آبادسے استحکام پاکستان پارٹی کی مسلم لیگ ن سے سیٹ ایڈ جسٹمٹ ہوچکی ہے ۔اس سے قبل حلقہ این اے 47 سے عامر کیانی نے استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے کاغزات جمع کرائے تھے جو گزشتہ روزواپس لے لئے تھے۔