اسلام آباد (ٹی این ایس) قومی یکجہتی اتحاد اور پاکستان مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ ملک میں پولرائزشن ہے جب تک تمام جماعتیں اکھٹے بیٹھ کر طے نہیں کریں گے

 
0
75

اسلام آباد

قومی یکجہتی اتحاد اور پاکستان مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ ملک میں پولرائزشن ہے جب تک تمام جماعتیں اکھٹے بیٹھ کر طے نہیں کریں گے مسائل کا حل نہیں نکل سکتا،ہم خیال لوگوں کو ساتھ یکر چلنا چاہتے ہیں، ملک میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کراپنی آئینی حدودِ میں کام کرنا ہو گا، پاکستان سےگالی کلچر کا خاتمہ ہونا چاہیے،انہوں نے ان خیالات کا اظہارقومی یکجہتی اتحادمیں شامل دیگر جماعتوںجے یو آئی (س)کے سربراہ مولانا حامد الحق اورخاقان وحید خواجہ کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اعجاز الحق کا مزید کہنا تھا کہ عام انتخابات کو بہت تھوڑا عرصہ رہ گیا ہے مگر ابھی تک انتخابات والا ماحول نہیں بن پایا ہے، ہم نے ملکی مسائل کے حل اور گالی کی سیاست کے خاتمے کیلئے قومی یکجہتی اتحاد بنایا ہے جس میں بہت سے الیکٹیبلز نے جوائن کیا ہے،ہم خیال لوگوں کو ساتھ یکر چلنا چاہتے ہیں ،سیاسی جماعتوں کو صرف انتخابات تک نہیں بلکہ ملکی و قومی مفادات کے لیے آگے لیکر جانا چاہیے، انتخابات کے ذریعےکوئی ایسی نیک قیادت آئے جوعوام کو تکلیف سے نکالے، ہم ایسا منشور لا رہے ہیں جو عوام کو بھی منظور ہوگا ،ہمیں کسی کا مخالف نہ سمجھا جائے،اس اتحاد کے مثبت نتائج نکلیں گے، میں افراتفری پھیلی ہوئی ہے، ملک میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو بیٹھنا ہو گا اور اپنی آئینی حدودِ میں کام کرنا ہو گا،اس موقع پرجے یو آئی (س)کے سربراہ مولانا حامد الحق کا کہنا تھا کہ اس وقت ضرورت ہے کہ ایسے لوگ سامنے آئیں جنہیں دائیں بازو کی طاقت سمجھا جائے،مسلمان ہونے کے ناطے ہمیں گالی کی سیاست سے اجتناب کرنے کی ضرورت ہے،اس موقع پر این اے 47 سے امیدوار قومی اسمبلی خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ میں اپنے سیاسی مخالف امیدواروں کے گھر گیا اور انکو مبارکباد دی ہم نے بہت معیشت پر بہت کام کیا ہوا ہے، صحت میں سو فیصد اصلاحات بنا کر رکھی ہوئی ہیں،فارن ایکسچینج ہماری بنیادی ترجیح ہوگی ہم آٹھ سے دس مہینوں میں اپنا ریونیو پیدا کر سکتے ہیں، اگر موقع ملا تو بہترین کام کریں گے اوروہ اصلاحات لائیں گے جو 76 برسوں سے کوئی نہیں لا سکا۔