ایم ڈی پی ایس او کی تقرری خالصتاً میرٹ پر کی گئی

 
0
358

اسلام آباد،جنوری19(ٹی این ایس):وزیر مملکت برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل جام کمال خان نے کہا ہے کہ ایم ڈی پی ایس او کی تقرری خالصتاً میرٹ پر کی گئی ہے‘ ان کا تجربہ 38 سال کا ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جنید اکبر کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل جام کمال نے بتایا کہ ایم ڈی پی ایس او کا تجربہ 38 سال کا ہے۔ موجودہ ایم ڈی کی تقرری خالصتاً میرٹ پر کی گئی ہے۔ اس کے لئے چھ امیدواروں کی حتمی شارٹ لسٹ وزارت کو بھجوائی گئی۔ ان کی تقرری ایل این جی ٹرمینل کی نیلامی کے بعد کی گئی ہے۔