اسلام آباد (ٹی این ایس) اسلام آباد مذاکرات ;میڈیا فیسلیٹیشن سینٹر میں مثالی سہولیات فراہم کرنے پر وزارت اطلاعات کوخراج تحسین

 
0
10

اسلام آباد (ٹی این ایس) صدرڈپلومیٹک کرسپنڈنٹس فورم پاکستان ,سینئر پاکستانی سفارتی نمائندے اصغر علی مبارک نےاسلام آباد مذاکرات کے دوران وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت قائم کردہ میڈیا فیسلیٹیشن سینٹر میں مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کومثالی سہولیات فراہم کرنے پرپریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اشفاق احمد خلیل , وزارت اطلاعات، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور پریس انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) مبشر حسن کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔ پاکستان اور بیرونِ ملک سے آئے صحافیوں نے وزارتِ اطلاعات و نشریات کی جانب سے جناح کنونشن سینٹر میں قائم جدید میڈیا فسیلیٹیشن سینٹر کو سراہتے ہوئے اسے عالمی معیار کا حامل قرار دیا ہے یہ مرکز امریکہ اور ایران کے درمیان جاری اعلیٰ سطحی جنگ بندی مذاکرات کے موقع پر قائم کیا گیا , جہاں میڈیا نمائندگان کے لیے جامع اور مؤثر سہولیات فراہم کی گئیں۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے اعلیٰ سطح بین الاقوامی مذاکرات کے دوران میڈیا کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے جسے حکومت پاکستان نے احسن انداز میں یقینی بنایا۔دوسری طرف پریس انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) مبشر حسن نے بتایا کہ یہ مرکز وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی ہدایات پر ہنگامی بنیادوں پر قائم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک جامع حکمت عملی کے تحت میڈیا نمائندگان کو ہر ممکن سہولت فراہم کی گئی جس میں شٹل سروس، ورک اسپیس، تیز رفتار انٹرنیٹ اور تکنیکی معاونت شامل ہیں۔,سینئر پاکستانی سفارتی نمائندے اصغر علی مبارک نے کہا میڈیا فسیلیٹیشن سینٹر میں میڈیا، دفاعی ماہرین اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے لیے ایک جامع اور شفاف ماحول فراہم کیا گیا ہے ۔ ترک صحافی دنیز کلیسلی اوغلو نے کہا کہ یہ ان کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے اور یہاں کا تجربہ نہایت مثبت رہا ۔ انہوں نے مرکز کو منظم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں سٹوڈیوز، ورک سپیسز اور پریس بریفنگ ہالز جیسی جدید سہولیات دستیاب ہیں ،پاکستانی سینئر صحافی غریدہ فاروقی نے کہا کہ میڈیا فسیلیٹیشن سینٹر کی ڈیزائننگ، فعالیت اور سہولیات عالمی معیار کے مطابق ہیں ۔ اس قسم کے انتظامات عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ سہولیات اور تکنیکی معاونت نے رپورٹنگ کے عمل کو نہایت مؤثر اور ہموار بنا دیا۔ اصغر علی مبارک نے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات کے دوران سیکیورٹی کے بہترین انتظامات پر فوج، پنجاب رینجرز, پنجاب پولیس, اسلام آباد پولیس, اسلام آباد انتظامیہ, سی ڈی اے ,موٹر وے پولیس اور فیڈرل کانسٹیبلری خراج تحسین کے مستحق ہے
صدر ڈپلومیٹک کرسپانڈنٹس فورم نے کہا ہے کہ پوری سیکیورٹی ٹیم نے یکجان ہو کر مثالی انداز میں فرائض سرانجام دیئے جو قابل ستائش ہیں, بین الاقوامی میڈیاکے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات پر افسران سے لے کر ہر جوان کو مبارکباد دیتا ہوں۔