جنوبی افریقہ کی افواج کے سربراہ کی پاک فوج کے ہم منصب سے ملاقات

 
0
364

راولپنڈی، مارچ 13 (ٹی این ایس): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنوبی افریقہ کی افواج کے سربراہ نے ملاقات کی ہے۔ لیفٹنٹ جنرل لیڈیلا یام نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنوبی افریقہ کے آرمی چیف لیفٹنٹ جنرل لیڈیلا یام نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے۔

جی ایچ کیو آمد پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ مہمان نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی افریقہ کی افواج کے سربراہ کو علاقائی امن کے قیام میں پاک فوج کے کردار سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ لیفٹنٹ جنرل لیڈیلا یام نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔