بھارت کا لائن آف کنٹرول پار کرکے کاروائی کرنے کا دعوی بے بنیاد ہے-ترجمان پاک فوج

 
0
351

راولپنڈی ،دسمبر27(ٹی این ایس): پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کی جانب سے ایل او سی عبور کرنے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھارتی فوجی نے لائن آف کنٹرول کو عبور نہیں کیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کی جانب سے بھارتی فوج کے ایل او سی پار کرنے کے دعوی کے جواب میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے پغام میں کہا ہے کہ کسی بھی بھارتی فوجی نے لائن آف کنٹرول کو عبور نہیں کیا جبکہ بھارتی میڈیا کا یہ دعویٰ کہ بھارتی فوجیوں نے ایل او سی کو عبور کیا شکست کے بعد اپنے عوام کو مطمئن کرنے کا تسلسل ہے۔

میجرجنرل آصف غفورنے بھارتی میڈیا کے دعوﺅں کوبے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیااپنے عوام کو خوش کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کے بعد سے بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کو عبور کرکے پاکستان میں کارروائی کی جس میں 3پاکستانی فوجی 3 شہید جبکہ 1زخمی ہوگیا تھا۔