راولپنڈی (ٹی این ایس)(پر یس ریلیز) دہشتگردی کےواقعہ میں سال 2013 میں شہید ہونے والے مظہر علی مبارک کی برسی راولپنڈی میں منعقد ہوئی شہید تحفظ عزاداری کی برسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین علامہ نیر عبّاس ، ذاکرملک عصمت عباس کھوکھر,حاجی رفیق ،ذاکر ساجد, حسین و دیگر نے کہا کہ پاکستان میں شہداء نے اپنے لہو سے امن کی شمع روشن کی ہے
دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے فوج کے ساتھ عوام کی قربانیاں قابل مثال ہیں،شہید مظہر علی مبارک خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ مقررین نے کہا کہ شہید مظہر علی مبارک کی انسانیت کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، مقررین کہا کہ اللہ تعالٰی نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا کہ شہید کو مردہ مت کہوانکو رزق اللہ عطا کرتا ھے واضع رھے کہ دہشتگردی کے ایک واقعہ میں ریسیکو1122 کے ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن مظہر علی مبارک سال 2013 میں شہید ھو گےتھے شہید مظہر علی مبارک، اصغرعلی مبارک، ڈاکٹر محفوظ علی، ڈاکٹر اظہر علی، ڈاکٹر اسد علی، ڈاکٹر اطہرعلی، ایڈووکیٹ عظمت علی، ایڈووکیٹ طاہرہ بانو مبارک،عظمیٰ مبارک ایڈووکیٹ اور احسان علی کے بھائی اور ڈاکٹر مبارک علی سابق سینیئر ہیومن ریسوس مینجر پاکستان ریلوے ڈی ایس آفس راولپنڈی کے بیٹے تھے