پاکستان میں امن واستحکام کےلیےکراچی میں امن ناگزیر

 
0
320

راولپنڈی،  مارچ 01 (ٹی این ایس): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن واستحکام کےلیےکراچی میں امن ناگزیرہے،شہرمیں حالات قابومیں رکھنےکےلیےبھرپورکوششیں جاری رہیں گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورہیڈکوارٹرز کراچی اور ملیر گیریژ ن کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو کورہیڈ کوارٹرز میں صوبے میں سیکیورٹی کی صورتحال، بالخصوص کراچی اور آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیاگیا، انہوں نے کراچی میں سیکیورٹی کی صورت حال میں بہتری پر پاکستان رینجرز سندھ کی کارکردگی کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ملیر گیریژن میں آفیسرز سے خطاب میں ملک کے دفاع اور سیکیورٹی کیلئے ان کی شاندار پیشہ وارانہ کوششوں کو سراہا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قومی اقتصادی سرگرمیوں کے مرکز کراچی میں امن پاکستان میں امن و استحکام کے لئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے،کراچی اور صوبے میں صورتحال معمول پر برقرار رکھنے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔