پی ٹی آئی پر کرپٹ مافیا کا قبضہ ہوچکا ہے جو پاکستان کو انارکی طرف دھکیل رہا ہے، پی ٹی آئی تین گروپس میں تقسیم ہوچکی ہے اگلے الیکشن میں کے پی کے سے 10 نشستیں بھی نہ جیت سکتی:پارٹی کے سابق ضلع اور صوبائی نائب صدرعلی خان کی پریس کانفرنس

 
0
5534

اسلام آباد، مارچ 01 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف سوات کے سابق ضلع اور صوبائی نائب صدرعلی خان نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور دیگر رہنماؤں پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی پر کرپٹ مافیا کا قبضہ ہوچکا ہے جو پاکستان کو انارکی طرف دھکیل رہا ہے۔
جمعرات کونیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے نالاں رہنماء نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اُن نظریات و اصولوں سے منحرف ہوچکی ہے جن پر اعتماد کرکے عوام نے اسے ووٹ دیا تھا۔
انھوں نے عمران خان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ بقول انکے اس عالمی سازش کا حصہ ہیں جس کا مقصد ملک میں انتشار پھیلا کر اسلام کی اس واحد ایٹمی قوت کو ختم کرنا ہے۔

 علی خان نے کہا کہ جنوری 2010 میں عمران خان نے گوگدرہ سوات میں ایک ملاقات کے دوران انکو کہا تھاکہ نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے انھیں یقین دلایا ہے کہ آئیندہ کی حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی لہذا کارکن تیاری کریں۔
انھوں نے کہا کہ کرپٹ عناصر کے احتساب کے پیشِ نظر انھیں ضلعی ناظم اعلیٰ سوات بننے نہیں دیا گیا اور اب سینٹ الیکشن میں عمران خان اور پرویز خٹک نے چندہ کے نام پر کروڑوں روپے کے ٹکٹ بیچ دئے ہیں۔
علی خان نے مزید کہا ہے کہ انھوں نے اپنے طور پر سینٹ کے انتخابات کےلئے نامزدگی کا فارم داخل کیا تھا اور جب الیکشن کمیشن نے تصدیق کے لئے بلایا تو پرویز خٹک نے میرے تجویز کنندہ ایم پی اے عزیزاللہ خاب اور تصدیق کنندہ ایم پی اے فضل کریم کو پیش ہونے سے روک دیا کیونکہ میرے پاس کروڑوں روپے نہیں ہیں۔
انھوں نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی تین گروپوں میں تقسیم ہوچکی ہے جو پرویز خٹک گروپ، نا راض ارکین اور نظریاتی ورکرز پر شامل ہیں۔
پی ٹی آئی کے سابق ضلع صدر علی خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی جماعت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے تین گروپوں میں تقسیم ہوچکی ہے، عمران خان کی توجہ صرف مفاد پرست ٹولے کی طرف ہے، 2018کے جنرل الیکشن کے پی کے میں 10سے بھی کم سیٹیں نہیں جیت سکے گے، علی خان نے کہا کہ انھوں نے زندگی کے18سال عمران خان کے ساتھ جدوجہد کی اور اب مفاد پرست ٹولے مزے لے رہے ہیں۔

 پریس کانفرنس میں تصاویر دیکھا تے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا جھنڈا بھی سوات سے ڈیزائن کیا گیا تھا،ایک سوال کے جواب میں علی خان نے کہا کہ بیلین ٹری منصوبہ بالکل جھوٹ پر مبنی ایک قصہ ہے، ان کاکہنا تھا کہ میرا تعلق ملاکنڈ ڈویژن سے ہے پورے ملاکنڈ ڈوپژن میں ایک لاکھ درخت بھی نہیں لگائے گئے۔
انھوں نے کہا کہ سوات کے لئے700بیڈ کا اسپتال ایم ایم اے کی حکومت میں منظور ہوا تھا، عوامی نیشنل پارٹی کی حکومت نے اس اسپتال کو تعمیر کیا پی ٹی آئی کی جماعت نے چارسال گزرنے کے بعد بھی سوات کے عوام کے لئے اسپتال نہیں کھولا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان خود احتسابی عمل کی باتیں کرتے تھے، لیکن اب کے پی کے میں کرپشن کا بازار گرم ہے ،جہانگیر ترین اپنی این جہ او اور مائنز کے ذریعہ صقبہ کے وسائل لوٹ رہے ہیں اور لوٹ مار کی یہ رقم عمران خان کے سفر اور دیگر لوازمات پر صرف ہوتی ہے۔
عمران خان سے مطالبہ کرتے ہوئے علی خان نے کہا کہ نظریاتی کارکنا ن کو راضی کرکے پاکستان تحریک انصاف کو انصاف پرمبنی جماعت بنائیں۔