شہریوں کا تحفظ اور جدید خطوط پر باعزت و باوقار پولیسنگ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل: احسن اقبال

 
0
12554

ماڈل پولیس اسٹیشنز میں جدید آن لائن سسٹم متعارف کرایا جارہا ہے، آئی جی پی اسلام آباد سلطان تیموری
سیکریٹیریٹ میں ماڈل پولیس اسٹیشنز کے پہلے فیز کی تکمیل کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب
اسلام آباد، مارچ 01 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ شہریوں کا تحفظ اور جدید خطوط پر باعزت و باوقار پولیسنگ حکومت کی اولین ترجیعات میں شامل ہے
یہ بات انھوں نے جمعرات کو اسلام آباد سیکریٹیریٹ میں ماڈل پولیس اسٹیشنز کے پہلے فیز کی تکمیل کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

 انھوں نے اس موقع کو خوابوں کی تکمیل سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی کی جدت سے ہماری زندگیوں میں تبدیلیاں آرہی ہیں اور کامیاب پولیسنگ جدید ٹیکنالوجی ہی کی مرہونِ منت ہے
انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں سائبر کرائم بڑھ رہے ہیں اور اس سمیت دیگر چلینجز کے پیشِ نظر حکومت وفاقی پولیس کو جدید خطوط پر استوار کررہی ہے۔

 اس موقع پر آئی جی پی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری نے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے کہ ماڈل پولیس اسٹیشنز میں جدید آن لائن سسٹم متعارف کرایا جارہا ہے رپورٹنگ رومز فرسٹ ڈیسک کا کردار ادا کرینگے، ہر رپورٹنگ روم میں این آئی ٹی روم بھی بنایا جائے گا اور تمام ماڈل پولیس اسٹیشنز کو سیٖ سٹی سے لنک کیا جائے گا۔

 انھوں نے کہا کہ ماڈل انٹروگیشن رومز بھی ماڈل پولیس کا حصہ ہونگے اور آئی جی آفس سمیت تمام ماڈل پولیس اسٹیشنز کی ڈیجیٹل کیمروں سے نگرانی کی جائے گی، ان سٹیشنز میں تعلم و تربیت یافتہ افسران واہلکار تعینات کئے جائیں گے۔
آئی جی تیمعری نے کہا کہ ایف سیون ار ایچ الیون سیکٹروں میں سروس سنٹر بنائے گئے ہیں اور رمنا اور آئی نائین میں ماڈل پولیس اسٹیشنز کا جلد افتتاح کیا جائے گا۔