حافظ ابتسام الہی ظہیر کی طرف سےاپنی جماعت جمعیت اہل حدیث کا مرکزی جمعیت اہل حدیث میں غیر مشروط انضمام: 14 سالہ اختلافات دفن

 
0
994

لاہور،  مارچ 01 (ٹی این ایس): چودہ سال بعد مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناراض دھڑے نے حافظ ابتسام الہی ظہیر کی قیادت میں

سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی غیر مشروط امارت قبول کرتے ہوئے ساتھ چلنےاور اپنے تمام اختلافات ختم کرکےاپنی جماعت جمعیت اہل حدیث کو مرکزی جمعیت اہل حدیث میں ضم کردیا،سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی طرف سے زبردست خیر مقدم۔

تفصیلات کے مطابق علامہ احسان الہی ظہیر شہید کے بیٹے اور عرصہ سترہ سال  قبل مرکزی جمعیت اہل حدیث سے الگ  ہو کرجمعیت اہل حدیث کے نام سے ملکی سیاست میں اہل حدیث مکتبہ فکر کی نمائندگی کرنے والےحافظ ابتسام الہی ظہیر نے اپنے بھائیوں حافظ معتصم الہی ظہیر، حافظ ہشام الہی ظہیر ،علما ء اور کارکنوں سمیت مرکزی جمعیت اہل حدیث میں شمولیت کا اعلان کردیا ہ، لاہور پریس کلب میں پروفیسر ساجد میر اور ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ابتسام الہی ظہیر نے کہا کہ ہمارا مسلک، ہمارا عقیدہ ایک ہے ، ملک میں قرآن وسنت کی بالادستی اور جمہوریت کا استحکام بھی ہمارا مشترکہ نعرہ ہے ،بعض تنظیمی امور اور معاملات پر رائے کا اختلاف تھا جو الحمد للہ آج دور ہو گیا ہے، ہم پروفیسر ساجد میر کو اپنا بزرگ اور امیر تسلیم کرتے ہیں، ہم نے ماضی کی تمام رنجشیں بھلا کر متحدہو کر چلنے کا فیصلہ کیا ہے ۔