لائن آف کنٹرول  لائن پر سیزفائر معائد ے کی  مسلسل خلاف ورزیوں  پرشدید احتجاج  کے لئےبھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کی ایک بار پھردفتر خارجہ طلبی

 
0
388

اسلام آباد،  مارچ 01 (ٹی این ایس): ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیزفائر معائد ے کی خلاف ورزیوں شدید احتجاج کیا ،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے  احتجا جی مراسلہ  حوالے کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے کوٹلی،جندروٹ اورچڑی کوٹ سیکٹرپر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 70سالہ بزرگ شہری محمد نذیر شہید جبکہ خاتون شہری شمیم اخترزخمی ہوئی۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارت مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کررہا ہے جس کے نتیجے میں2018 میں اب تک ان خلاف ورزیوں میں19 افراد شہید ہو چکے ہیں۔